حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس پریس کانفرنس میں خطیب حجۃ الاسلام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، صوبائی صدر سندھ علامہ اسد اقبال زیدی، صدر کمیٹی جناب عرفان مہدی اور دیگر سیاسی و سماجی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنی گفتگو میں حالیہ ملکی سطح بالخصوص صوبہ پنجاب میں عزاداریِ سید الشہداء (ع) میں پیش آنے والی رکاوٹوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو متنبہ کیا۔
انہوں نے کہا: عزاداری کے دوران پیدا کی جانے والی مشکلات اور رکاوٹیں قابلِ مذمت ہیں اور حکومت کو ان کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیں ہمیشہ امن و امان کے قیام کا درس دیا ہے اور ہم اسی مشن پر گامزن ہیں۔
انہوں نے سانحہ کراچی میں ایک معصوم بچی کے جنازے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: آج یہاں کراچی سے بھی ہماری ایک معصوم بچی کا جنازہ اٹھا لیکن ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور ہمیشہ عزاداری کے ذریعہ ملکی استحکام اور امن و امان کا پیغام دیتے ہیں۔










آپ کا تبصرہ